تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

صبا فیصل کی بہو نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کی بہو نیہا ملک نے شوہر سلمان فیصل سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کی بہو نیہا ملک نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شوہر سلمان فیصل سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

نیہا ملک نے لکھا کہ ’وہ لوگ جو ہمارے دوبارہ ملنے کے حوالے سے سوال کررہے ہیں تو یہ بات میں واضح کردوں کہ ہم کبھی علیحدہ ہی نہیں ہوئے تھے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’الحمد للہ ہم شادی شدہ ہیں اور انشا اللہ ہمیشہ ایک ساتھ رہیں گے۔‘

نیہا ملک نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ہماری خوشحال، کامیاب اور خوشیوں سے بھری زندگی کے لیے دعا کیا کریں۔
نیہا ملک نے مزید لکھا کہ ’آپ سب کے سوالات میرے لیے بہت اہم ہیں۔‘

واضح رہے کہ اداکار سلمان فیصل اور نیہا ملک دو سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اداکار کی شادی میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -