تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سکھر، کرپشن اور رشوت ستانی سے تنگ، سرکاری افسر کی خودکشی

سندھ کے ضلع سکھر میں میونسپل کارپوریشن کے افسران کی رشوت گیری سے تنگ آکر سینٹری انسپیکٹر نے خودکشی کرلی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز جہانزیب وسیر کے مطابق سکھر میں میونسپل کارپوریشن افسران کی مبینہ کرپشن اور رشوت ستانی سے تنگ آکر سینیٹری نسپیکٹر نے خوکشی کرلی۔

مقتول کے اہل خانہ نے بتایا کہ میونسپل افسران کے رویئے اور رشوت طلب کرنے پر سینٹری انسپیکٹر مسرور تنگ آگیا تھا، اسی وجہ سے اُس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر  کے طالب علم طارق شاھانی نے خودکشی کی تھی۔ انہوں نے انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے ایک خط بھی لکھا جس میں کہا تھا کہ ’میں جو کررہا ہوں اس میں میری مرضی ہے، موت کی تحقیقات نہ کی جائیں‘۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طارق شاھانی امتحانات میں چند نمبروں سے ناکام ہوئے تھے، جس کے بعد وہ بہت رنجیدہ ہوئے اور پھر اس حد تک پہنچ گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -