پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

جرمنی فیفا ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

چار بار کی عالمی چیمپئن فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جرمنی نے مقدونیہ کو 4-0 سے شکست دے کر گروپ میں ساتویں کامیابی حاصل کی۔

جرمنی 21 پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ میں پہنچ گئی، واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ آئندہ برس قطر میں کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

ورلڈ کپ کوالیفائر گروپ جے میں جرمن ٹیم کا مقابلہ مقدونیہ سے ہوا، پہلے ہاف میں تو کوئی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن میچ کے دوسرے ہاف میں جرمن ٹیم کے کھلاڑی ہیورٹس نے گول کیا۔

میچ کے 70ویں اور 73ویں منٹ میں فلورین ورٹز نے دو گول کرکے جرمنی کی برتری تین صفر کردی۔

کوالیفائر میچ کے 83ویں منٹ میں بائرن میونخ کی نمائندگی کرنے والے 21 سالہ اٹیکنگ میڈ فیلڈ جمال مسی نے چوتھا گول کیا ان کا جرمنی کی جانب سے یہ پہلا انٹرنیشنل گول تھا۔

اس فتح کے بعد جرمنی گروپ جے میں 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہنے کے ساتھ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں