تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

قومی کرکٹر نے امریکا میں کھیلنے کی آفر ٹھکرا دی

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود نے امریکا میں کرکٹ کھیلنے کی شاندار آفر ٹھکرا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر صہیب مقصود نے امریکا میں کرکٹ کھیلنے کی شاندار آفر ٹھکرا دی اور پاکستان کے لیے کھیلنے کو ترجیح دی۔

ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کو امریکا میں کھیلنے کے لیے سالانہ سات لاکھ ڈالر، گھر اور گاڑی کی پیشکش کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ ہر کوئی اپنا ملک نہیں چھوڑ سکتا، پاکستان میں اپنی فیملی کے ساتھ رہنا میری پہلی ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں: عمر اکمل کی قسمت امریکا پہنچ کر بھی نہ بدلی، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ قومی کرکٹر عمر اکمل ان دنوں امریکا میں موجود ہیں اور وہاں لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے، ورلڈ کپ میں ان کی جگہ شعیب ملک کو شامل کیا گیا تھا۔

صہیب مقصود نے قومی ٹیم سے باہر ہونے پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ جس لمحے ہم احساس کرلیں کہ جو ہوتا ہے اللہ کی رضا سے ہوتا ہے تو اسی وقت پریشانیاں غائب ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -