تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’کورونا وائرس ہم شرمندہ ہیں‘ ماہرہ خان پر صارفین کی تنقید

شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ ماہرہ خان کو فینسی ماسک کے استعمال پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنادیا۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں شرکت کی، ماہرہ خان نے تقریب میں فینسی ماسک کا استعمال کیا تو صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین کی جانب سے ماہرہ خان کی جانب سے پہنے گئے ایک کریم رنگ کے گاؤن پر پہلے تنقید کی جارہی ہی تھی لیکن جب اداکارہ نے جالی نما ماسک پہنا تو مداحوں نے اس پر بھی تنقید کی۔

اداکارہ کے فوٹو شوٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے وبا سے بچاؤ کے لیے چہرے پر لگائے جانے والے ماسک کو بطور فیشن پہننے پر ماہرہ خان پر تنقید کی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizMasala (@showbizmasala)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں کوئی بھی اور سلیبرٹی ماسک لگائے نظر نہیں آیا، ماہرہ خان نے ماسک لگانا ہی تھا تو صحیح سے لگالیتیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا فائدہ ماسک کا ماسک اتار کر فیشن کرلو۔‘

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’کورونا وائرس ہم شرمندہ ہیں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کوئی بتائے گا کہ اس ماسک کا ادھر کیا مقصد ہے۔‘

Comments

- Advertisement -