تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

جاپان میں بچوں کی خودکشیوں میں ریکارڈ اضافہ

ٹوکیو: جاپان میں گزشتہ 40 برس کے دوران بچوں کی خودکشیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی وزارت تعلیم کی ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 میں پرائمری اور ہائی اسکول کے 415 بچوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

جاپان گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس ایک سو خودکشیاں زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ وبا کے باعث دو لاکھ کے قریب بچے ایک مہینے سے زائد عرصے کے لیے اسکول سے غیر حاضر رہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق اسکولوں اور گھریلو ماحول میں تبدیلی کے باعث بچوں کے رویے پر گہرا اثر پڑا۔

رپورٹ کے مطابق جاپان میں ندامت اور شرمندگی سے بچنے کے لیے خودکشی کرنے کا تناسب سب سے زیادہ ہے تاہم 15 برس سے قومی سطح پر کی جانے والی کوششوں کے بعد اس کے تناسب میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔

کورونا وبا آنے کے بعد 2020 میں خودکشیوں میں اضافہ ہوا اور کورونا کی وجہ سے پریشانی کے تحت خواتین کی بڑی تعداد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جبکہ خودکشی کرنے والے مردوں کی تعداد کم تھی۔

Comments

- Advertisement -