تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

خاتون نے مبینہ طور پر زندہ نومولود چوری کرکے مردہ بچی دیدی

لاڑکانہ: سندھ کے شہر لاڑکانہ میں خاتون نے مبینہ طور پر اسپتال سے نومولود چوری کرکے والد کو مردہ بچی دیدی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں خاتون نے مبینہ طور پر نومولود زندہ بچی چوری کرکے والد کو مردہ بچی دے دی۔

بچی کے والد واحد بخش کا کہنا ہے کہ کل اہلیہ کو اسپتال لایا تھا جہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروایا تھا، وارڈ میں موجود خاتون کو بچی کا خیال رکھنے کا کہہ کر گیا تھا۔

واحد بخش کا کہنا تھا کہ چلڈرن اسپتال واپس آیا تو بچی اور خاتون وہاں سے غائب تھی۔

بچی کے والد کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر خاتون نے بچی کی لاش پولیس کے حوالے کردی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں خاتون نے اسپتال سے نومولود اغوا کر لیا

نومولود کے والد کا کہنا ہے کہ مردہ بچی میری نہیں ہے بچی کی لاش آٹھ دن پرانی ہے اور میری بیٹی ایک دن کی تھی۔

ذرائع کے مطابق نومولود کے لاپتا ہونے پر لواحقین نے احتجاج کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ اور بچی کے والدین سے واقعے سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے نجی اسپتال سے خاتون نومولود بچے کو اغوا کرکے فرار ہوگئی تھی، بعدازاں پولیس نے خاتون گرفتار کرکے نومولود کو والدین کے حوالے کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -