تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

’پاکستان محفوظ اور خوبصورت ملک ہے‘ غیرملکی گلوکار نے ویڈیو شیئر کردی

رومانیہ کے الیکٹرو پاپ بینڈ ایکسنٹ کے گلوکار اینڈرین سینا نے چھٹیاں پاکستان میں گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

رومانیہ کے الیکٹرو پاپ بینڈ ایکسنٹ کے گلوکار اینڈرین سینا نے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں چھٹیاں گزارنے کا فیصلہ کرلیا، گلوکار نے پاکستان کے سیاحتی مقام کی ویڈیو بھی شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ایڈرین سینا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس بار میں نے اپنی چھٹیاں ’ہنزہ‘ پاکستان میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دنیا کو دکھایا جاسکے کہ پاکستان ایک محفوظ اور خوبصورت ملک ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by akcentofficial (@akcentofficial)

مداحوں کی جانب سے گلوکار کو خوش آمدید کہا جارہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’ہم آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

گلوکار نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں گلوکار ایڈرین سینا نے یورپ میں منعقد ہونے والے یوٹیوب میوزک فیسٹیول میں پاکستانی کرتا پہن کر مداحوں کو حیران کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دل بھی جیت لیے تھے۔

ایکسنٹ بینڈ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں گلوکار نے تصدیق کی تھی کہ ان کا کرتا پاکستانی ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ رومانیہ کے گلوکار نے پاکستانی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا ہو اس سے قبل یوم پاکستان پر بھی انہوں نے پیغام شیئر کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -