The news is by your side.

Advertisement

لاہور: طیارے کے ٹائر پھٹنے کا واقعہ، رن وے کب کلیئر ہوگا؟

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر رن وے کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بحال نہ ہوسکا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر غیرملکی کارگو طیارے کو رن وے سے ہٹانے کا کام تاخیر کا شکار ہوگیا، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی رن وے بحال نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ رن وے پر کارگو جہاز کے ٹائر پھٹنے کا واقعہ شام ساڑھے سات بجے پیش آیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں سامان بھرا ہونے کی وجہ سے ٹائر تبدیل نہ کیے جاسکے، سامان اور جہاز کا وزن زیادہ ہونے سے طیارے کو ہٹانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے طیارے کے کپتان کو سامان اتارنے کا حکم دیا ہے، وزنی سامان اتارنے کے بعد جہاز کو رن وے سے ہٹایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: لاہور، ٹیک آف کے دوران غیرملکی طیارے کے ٹائر پھٹ‌ گئے

ذرائع کا بتانا ہے کہ سامان اتار کر جہاز کو رن وے سے ہٹانے میں مزید کئی گھنٹے درکار ہے، رن وے صبح 4 بجے کلیئر ہونے کا امکان ہے۔

رن وے بند ہونے کے باعث ابوظبی سے لاہور آنے والی پرواز کو ابوظبی میں روک دیا گیا ہے جبکہ دیگر پروازوں کو اسلام آباد، کراچی، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان بھجوایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ائیرپورٹ پر غیر ملکی کارگو طیارے کے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر چاروں ٹائر پھٹ گئے تھے، کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی (ایمرجنسی) بریک لگا کر طیارے کو رن وے پر ہی روک لیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں