تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ایبٹ آباد: خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش

ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں خاتون نے بیک وقت 7 بچوں کو جنم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں بٹگرام کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، بچوں میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 34 سالہ خاتون کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام سے ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون اور تمام بچے صحت مند ہیں، خاتون کی پہلے بھی دو بیٹیاں ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

واضح رہے کہ رواں سال جون میں راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جس میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون کا تعلق چکوال کی تحصیل تلہ گنگ سے ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی ہے، والدہ اور تمام بچے صحت مند ہیں۔

خاتون آمنہ بی بی کے شوہر امیر سلطان کا کہنا تھا کہ اب میری چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہوگیا، چار بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوں۔

Comments

- Advertisement -