تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

شیر خوار بچہ پلنگ یا جھولے سے گر جائے تو کیا کریں؟

نومولود اور شیر خوار بچے خصوصی دیکھ بھال کے مستحق ہوتے ہیں اور بچے پلنگ یا جھولے سے گرجائیں تو والدین کو ایک دھچکا سا لگ جاتا ہے۔

اکثر اوقات بچوں کو پلنگ یا جھولے سے گر جانے کی صورت میں کوئی نقصان نہیں پہنچتا لیکن کبھی کبھار بچے کو ایسی دماغی اور جسمانی چوٹ لگ سکتی ہے جس کے بعد فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔

شیر خوار بچہ گر جائے تو کیا کریں؟

اگر خدانخواستہ بچہ پلنگ یا جھولے سے زمین پر گرجائے تو اس ضمن میں والدین پریشان ہونے کے بجائے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی منفی ردعمل سے گریز کریں، بچے کو اٹھائیں دیکھیں کہ اسے کوئی چوٹ تو نہیں لگی اور درج ذیل علامات کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

بچے کا بے ہوش جانا۔
خون کا زیادہ بہاؤ.
بچہ بے قرار ہوکر رو رہا ہو اور خاموش نہ ہو۔
قے کرنا۔
بہت سونا۔
بہت دیر تک خاموش رہنا۔
کھانے سے انکار۔
حال ہی میں سیکھے کچھ امور کو بھول جانا۔
آنکھوں اور کانوں سے مائع کا اخراج۔
سرمیں گڑھا پڑجانا۔
معمول سے کم سانس لینا۔

بچے کا سینہ، بازو، کمر، ٹانگوں اور خصوصاً چہرے اور سر پر خراش، گومڑ یا کسی قسم کے نشان کو نوٹ کرنے کی کوشش کریں۔

اگر اوپر بیان کی گئی تمام کیفیات میں سے ایک بھی نہ ہوں تو بچے کو آرام سے لیٹا کر اس کا بغور جائزہ لیں، اگر آپ کوئی غیرمعمولی تبدیلی نوٹ نہیں کرتے تو اطمینان رکھیں کہ بچہ ٹھیک ہے، تاہم بچہ ایک یا دو گھنٹے بعد بھی قے کرسکتا ہے اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -