تازہ ترین

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالی

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...
Array

غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک بھیجنے کا لالچ دینے والا شخص گرفتار

کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے غیرقانونی طریقے سے  شہری کو ترکی بھیجنے والے انسانی اسمگلر کو کارروائی کر کے گرفتار کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت عمران نصیر کے نام سے ہوئی، جس نے ذوالفقار نامی شخص کو بغیر کسی دستاویز کے بھاری رقم وصول کر کے غیر قانونی طریقے سے ترکی پہنچایا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابقملزم سادہ لوح شہریوں سے انسانی اسمگلنگ اور سرحد پار کرانے کے عوض لاکھوں روپے وصول کر چکا ہے، ملزم مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ 2018 کے تحت دو مقامات میں مطلوب تھا۔

مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ایجنٹ سمیت 06 ملزمان اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہری انسانی اسمگلنگ کے جرم میں 15 برس قید

اسے بھی پڑھیں: اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے مل کر انسانی اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے بتایا کہ  ملزم کو کل صبح جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گرفتاری کے بعد ملزم سےمزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ کئی نوجوان اپنی زندگی تبدیل کرنے اور بہترین ذریعہ معاش کے لیے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے دوران وہ حادثات کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔

اب تک کئی نوجوان سرحد پار کرنے کے دوران جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعدد ایسے بھی ہیں جو سمندری راستے کے ذریعے جانے کی کوشش میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

Comments

- Advertisement -