کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے گھریلو ٹوٹکوں پر یقین نہیں رکھتی، صرف صابن سے ہاتھ منہ دھوتی ہوں۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ گھریلو ٹوٹکوں پر یقین نہیں رکھتی ہمیشہ اچھی پراڈکٹس کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ ان سے جلد اچھی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالوں میں تارے میرے کا تیل لگانا میرا معمول ہے، لوشن لگانا اور جلد کو موائسچرائز رکھنا میری روزمرہ کی روٹین میں شامل ہے۔
پسندیدہ کھانوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کنزہ ہاشمی نے کہا کہ میں بہترین کھانے بنانا جانتی ہوں، پاکستانی اور اطالوی دونوں قسم کے کھانے پکانے پر عبور حاصل ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بریانی اور دال چاول میری پسندیدہ خوراک ہے۔
شوبز میں آنے سے متعلق کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے 17 سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا، اس کے بعد سے اب تک کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہوں۔
7 مارچ 1997 کو لاہور میں پیدا ہونے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہوں، والدین نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’آزمائش‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فہد شیخ، یشما گل، شہود علوی، لیلی واسطی ودیگر نمایاں تھے۔