تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کموڈور حبیب الرحمان کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد: پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کو پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان نے 1990 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ترجمان بحریہ کے بعد وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سسے فارغ التحصیل ہیں، رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان نے فرانس اور برطانیہ سے مکینیکل انجینئرنگ اور سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کورس میں ڈگری حاصل کی ہے۔

ایڈمرل حبیب الرحمان نے  بطور جنرل مینیجر میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس, ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ اور کمانڈنٹ پی این ایس جوہر خدمات انجام دیں۔

بعد ازاں وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر شپ مینٹیننس اینڈ ریپئیر اور اسسٹنٹ نیول سیکریٹری بھی تعینات رہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل حبیب الرحمن اس وقت مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ کے عہدے پر ذمہ داری انجما دے رہے تھے، ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری)  سے نوازا جا چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -