کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں اسلحہ صاف کرنے کے دوران گولیاں چل گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 11 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص اپنے گھر میں گن صاف کررہا تھا اسی دوران گولیاں چل گئیں۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شہری کی شناخت عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔