منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

دلہا دلہن اسٹیج پر گر پڑے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کے دن دلہا اور دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ ہر لمحہ یادگار بن جائے اور شادی کی ویڈیوز کی تقاریب کو مدتوں یاد رکھا جائے اسی دوران کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دلہن دلہا کو شادی میں شریک مہمانوں کے درمیان اسٹیج پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر خوشی سے سرشار دلہن دلہا کو ڈانس کرتے دیکھ کر تمام مہمان تالیاں بھی بجارہے ہیں لیکن اسی دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور دلہا اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دلہن کو لے کر گر پڑا۔

ویڈیو میں دلہا دلہن کے گرنے کے باوجود مہمانوں کو ہنستے اور ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دلہا دلہن کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک نوبیاہتا جوڑے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو اسٹیج پر بھاگتے اور رقص کرتے ہوئے جانے کی کوشش کے دوران گر گیا تھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی لیکن جوڑا پھر فوری اٹھ کھڑا ہوا اور دوبارہ رقص مکمل کرتے ہوئے اسٹیج پر پہنچا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں