تازہ ترین

زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 64 کروڑ ڈالرز کی کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق 1 ارب 64 کروڑ ڈالرز کے ذخائر کم ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں 15 اکتوبر تک کے اعداد و شمار بیان کیے گیے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دورانیے میں زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب 64 کروڑ ڈالرز کم ہوئے، جس کے بعد ملکی ذخائر 24 ارب 32 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.64 ارب ڈالر کم ہوکر 17 ارب 49 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 42 لاکھ ڈالر اضافے سے 6.83 ارب ڈالر تک پہنچ گیے۔

اسٹیٹ بینک ی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 1 ارب ڈالر کی سکوک ادائیگی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے نمایاں کمی ہوئی۔

Comments