تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایک پھل دل، ذیابیطس اور موٹاپے کی بیماری کا خطرہ کم کرے

پپیتا صحت بخش پھلوں میں سے ایک ہے۔ اس کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے آپ کو صحت کے مختلف فوائد مل سکتے ہیں جیسے موٹاپا، ذیابیطس اور دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ مزید یہ کہ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ اسے اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں۔

آپ مختلف طریقوں سے پپیتے کو اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں، اس پھل کو دوسرے کھانے کی چیزوں کے ساتھ ملاکر بھی کھایاجاسکتا ہے جو اس کے ذائقے کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، پپیتےکو دہی کے ساتھ ناشتے میں بھی کھایا جاسکتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ایک پپیتے میں 3 گرام فائبر، 15 گرام کاربس، ایک گرام پروٹین، 157 فیصد وٹامن سی، 33 فیصد وٹامن اے ، 14 فیصد وٹامن بی 9 اور 11 فیصد پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔

پپیتے میں فائبر اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ پھل وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس پھل میں کیلوریز کی تعداد بھی کم ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پپیتے کو موٹاپے کے شکار افراد کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

فائبر اور پانی کی زائد مقدار کی وجہ سے پپیتے کو قبض سے نجات دلانے اور نظامِ ہاضمہ کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے، پپیتے میں موجود ہاضمہ انزائم اِس عمل میں مزید مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

پپیتے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے دل کی حفاظت کرسکتے ہیں اور اچھے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کے حفاظتی اثرات کو بھی بڑھا سکتے ہیں، اپنی غذا میں پپیتا شامل کرنے سے آپ کے دل کی صحت بھی بہتر ہوسکتی ہے۔

پپیتے میں وٹامن سی اور لائکوپین موجود ہوتا ہے جو جِلد کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور پپیتے کو غذا میں شامل کرکے آپ ایکنی، جُھریاں اور جِلد کے دیگر نقصانات کو کم کرسکتے ہیں۔

پپیتا قدرتی طور پر فائبر سے لدا ہوا ہوتا ہے اِسی لیے پپیتے کو ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید سمجھاجاتا ہے۔ اِس کے علاوہ پپیتا اینٹی آکسیڈینٹ سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔

مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والے مریض فائبر والی غذا کھا کر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ خون میں گلوکوز، لیپڈ اور انسولین کی سطح کو بہتر بنا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -