ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

’قابلِ قبول چہرے سیاسی خلا پورا کرنے کے لیے نکل رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق گورنر سندھ کی سیاست میں واپسی کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے عشرت العباد کی سندھ کی سیاست میں واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ  قابل قبول چہرے سیاسی خلا پورا کرنے لیے نکل رہے ہیں، عشرت العباد کی سیاست میں واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ جو سب کو جوڑنے کی بات کرے گا، میں اُس کا ساتھ دوں گا،  اگر میں نے گرینڈ الائنس بنایا تو مہاجر ووٹ تقسیم ہوجائے گا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بائیس اگست کے بعد ہمیں ایم کیو ایم پاکستان کی صورت میں ایک موقع ملا، آج بہادرآباد سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص عوام میں بلا خوف نہیں جاسکتا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے منحرف اور پاک سرزمین پارٹی کے سابق رہنما ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب، سلیم تاجک اور سیف یار خان نے ڈاکٹر فاروق ستار کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔

رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی اور شہری سندھ کے مسائل کے لیے مشترکہ جدوجہد کا بیان اہم ہے، مشترکہ جدوجہد کے لئے  اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر دعوت دینے کے عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ملک  وشہر ی سندھ کے مسائل کے حل کے لئے کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، ڈاکٹر عشرت العباد کا یکجہتی باہمی عزت و احترام کے لئے پہل کرنے کا اقدام لائق تحسین ہے اور مسائل بھی اسی کی وجہ سے حل ہوسکتے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں