بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سابقہ اہلیہ کو بلیک میل کرنے والا شوہر بہن سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم نے کراچی اور سکھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے لڑکی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض کا کہنا ہے کہ کراچی سے بہن بھائی کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ‏عداریش بخاری اپنی بہن دانیہ کے ساتھ مل کر سابقہ بیوی کو بلیک میل کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کی بہن سابقہ بھابھی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کررہی تھی، سابقہ اہلیہ کی ویڈیو اور تصاویر اس وقت بنائی گئیں تھیں جب ان کی طلاق نہیں ہوئی تھی۔

سکھر میں بچے کی نازیبا ویڈیو بنانے والے دو ملزمان گرفتار

ادھر سکھر میں بچے کی نازیبا ویڈیو بنانے والے دو ملزمان کو دھر لیا گیا، ملزم کے دو ساتھی جو بچے کی ویڈیو سوشل ‏میڈیا پر شیئر کررہے تھے انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پہلے بچے کے ساتھ زیادتی کرتے وقت ویڈیو بنائی پھر وائرل کردی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملزم کا چہرہ مقامی گلوکار شاہد بابر سے ملتا تھا جس کو اس ملزم کی جگہ سوشل میڈیا پر بتا کر بدنام ‏کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں