تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے

مدینہ منورہ: وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کچھ دیر قبل تین روزہ سرکاری دورہ پر مدینہ پہنچے، جہاں اُن کا مدینہ کے گورنر شاہ فیصل بن سلمان اور سفیر پاکستان بلال اکبر نے استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی،شوکت ترین ، حماداظہر، معاون خصوصی طاہر اشرفی ، خاتون اول سمیت دیگر وزیراعظم کے ساتھ وفد میں شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ﷺپرحاضری کیلئےمدینہ منورہ پہنچے، مدینہ منورہ کی سرزمین پر عمران خان نے احتراماً جوتے اتار کر قدم رکھے۔

وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے، اس موقع پر انہوں نے وطن عزیز کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے دعا بھی کی۔ عمران خان نماز عصر اور مغرب مسجد نبوی ﷺ میں ادا کریں گے، جس کے بعد وہ جدہ روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر ریاض میں منعقد ہونے والے سعودی گرین انیشیٹو فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔

Comments