تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بستر پر لیٹ کر فلم دیکھیں اور لاکھوں روپے کمائیں

فلم دیکھنے کے دوران پیسے خرچ ہوتے ہیں اگر فلم دیکھنے کے شوقین ہیں تو یقینا آپ کو معلوم ہوگا کہ فلم دیکھنے سے قبل ‏ٹکٹ بک کروائے جاتے ہیں اور اس دوران بھوک لگ جائے تو مزید پیسے خرچ کرنے پڑ جاتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی ‏سنا ہے کہ فلم دیکھ کر لاکھوں روپے کمائے جاسکتے ہیں یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔

لیکن برطانیہ میں سارا دن بستر پر آرام سے لیٹ کر فلمیں دیکھنے پر لاکھوں روپے کمانے کا نادر موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

بیڈ (گدے) بنانے والی برطانوی کمپنی ’کرافٹڈ بیڈز‘ نے اعلان کیا ہے کہ اسے اپنے گدوں کی آزمائش کے لیے ایک ایسے ‏شخص کی ضرورت ہے جو کمپنی کے دیے ہوئے گدے پر سارا دن آرام کرتا رہے اور فلمیں دیکھتا رہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے شخص کو معاوضے کے طور پر 24 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 58 لاکھ پاکستانی روپے سالانہ دئیے جائیں ‏گے۔

کمپنی کی جانب سے اس عہدے کو ’میٹریس ٹیسٹر‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ عہدہ پانے والے فرد کو پورے ہفتے میں 37.5 گھنٹے ‏بستر پر اکیلے لیٹ کر گزارنے ہوں گے جبکہ اس دوران وہ نیٹ فلکس پر فلمیں بھی دیکھتا رہے گا۔

ہفتے میں پانچ دن کام کے حساب سے یہ دورانیہ 7.5 گھنٹے روزانہ بنتا ہے۔

ہر ہفتے کے آغاز میں ’میٹریس ٹیسٹر‘ کو کمپنی کی جانب سے ایک نیا گدا دیا جائے گا جس کے ساتھ اسی گدے کے بارے میں ‏کئی سوالات پر مشتمل ایک سروے فارم بھی ہوگا۔

بستر پر پورا ہفتہ گزارنے کے بعد ’میٹریس ٹیسٹر‘ کو یہ فارم بھر کر واپس کرنا ہوگا اور اگلے ہفتے کےلیے اسے نیا گدا دے ‏دیا جائے گا۔

درخواست دینے والے کےلیے ضروری ہے کہ اس کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو اور وہ برطانیہ میں رہائش پذیر ہونے کے ‏ساتھ ساتھ برطانوی شہری بھی ہو۔

کرافٹڈ بیڈز کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی اپنے گدوں کے بہترین معیار کی یقین دہانی ‏چاہتی ہے اور یہ نیا عہدہ بھی اسی مقصد کےلیے تخلیق کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -