تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایم کیو ایم کی قبل ازوقت انتخابات کی حمایت

کراچی: وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مہنگائی، سیاسی صورت حال اور عوامی مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا، جس میں اراکین اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے قبل کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کنونیئر ، سینئیر ڈپٹی کنونئیر اور ڈپٹی کنونئیرز کی بیٹھک ہوئی، کور کمیٹی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل ، حکمت عملی پر غور  کیا گیا جبکہ سیاسی صورتحال پر لائحہ عمل طے کرنے، مہنگائی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف نکات پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں قبل از وقت انتخابات کی حمایت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ  ہم نےحکومت کاساتھ جمہوریت بچانےکیلئےدیا، اگر ہمارے بغیر جمہوریت بچ سکتی ہے تو ہم علیحدہ ہوسکتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت اورفوج کوہی نہیں پوری قوم کو ایک پیج پرہوناچاہئے، اگرقوم کو ضرورت ہو تو قبل ازوقت انتخابات ہونے چاہئیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے  پر سب کو بے چینی ہے، ملک کے حالات بہت خراب ہے ، مہنگائی بہت ہوگئی ہے م بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ سے، حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے لیے انتظام کرے تاکہ لوگ زندہ رہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات کی تیاری شروع نہیں کی، تعلیم کے لئے بھی کچھ کرنا چاہیے، ووٹ نہیں بولے گا تو سڑکیں بولیں گیں، ہم نے حکومت سے کوئی تنظیمی مطالبات نہیں کئے تھے۔

Comments

- Advertisement -