تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بولنگ کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی کی سیلفی میں‌ مہارت

دبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے بولر شاہین شاہ آفریدی وکٹیں لینے کے علاوہ سیلفی کے بھی ماہر نکلے۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ میں تین انتہائی اہم کھلاڑیوں کی وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ویرات کوہلی، کے ایل راہول اور روہت شرما کی وکٹیں لے کر بھارت پر دباؤ بڑھایا، جس کی وجہ سے مخالف ٹیم زیادہ اسکور نہ کرسکی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ: شاہین آفریدی کی خواہش پوری ہوگئی

بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ میچ سے قبل انہوں نے تین اہم وکٹیں لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جو پوری بھی ہوئی۔

شاہین شاہ قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ کھلاڑی شاہد آفریدی کے نمبر کی ٹی شرٹ پہن کر میدان میں اترے اور وہ آئندہ میچز میں بھی 10 نمبر کی شرٹ زیب تن کریں گے۔

میچ کے بعد قومی کھلاڑیوں نے جیت کا جشن منایا تو شاہین شاہ آفریدی نے تمام کھلاڑیوں کی انتہائی مہارت کے ساتھ سیلفی لی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کو ’پرفیکٹ سیلفی‘ کہا گیا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے کور فوٹو پر شاہین آفریدی کی سیلفی لگائی ہے۔ عام طور پر ایونٹ کی فاتح ٹیم کی تصویر آئی سی سی آئی ڈی کی پروفائل یا کور پر لگائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے پہلے اور اہم میچ میں بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کی ہے۔ بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں