منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

لاہور کی سڑکوں پر شترمرغ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کی سڑکوں پر دو شتر مرغ کے بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے کینال روڈ پر دو شتر مرغ ٹریفک کے ساتھ بھاگتے رہے جس کی ویڈیو شہریوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شتر مرغ تیز رفتاری سے سڑک پر دوڑ رہے ہیں اور ساتھ میں ٹریفک کی روانی بھی جاری ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک رواں دواں ہے اور شہریوں کی جانب سے اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جارہی ہے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک شترمرغ دم توڑ گیا

بعدازاں خبریں سامنے آئیں کہ کینال روڈ پر بھاگنے والا ایک شتر مرغ دم توڑ گیا، ایک شخص نے شتر مرغ کو گردن سے پکڑنے کی کوشش کی، گردن زیادہ دب جانے سے شترمرغ کی موت واقع ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے شتر مرغ کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کی سڑکوں پر شتر مرغ کے دوڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں