ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

’تاجروں کے احتجاج کا کالعدم ٹی ایل پی سے کوئی تعلق نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے واضح کیا ہے کہ تاجروں کے احتجاج کا کالعدم ٹی ایل پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے عائد کیے جانے والے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے خلاف تاجروں نے احتجاج شروع کیا ہے۔

تاجر ریلی کی صورت میں آگے بڑھنا شروع ہوئے تو پولیس نے آئی 8 کے مقام پر قافلے کو روک دیا، جس پر تاجروں نے ایکسپریس وے کو دونوں طرف سے بند کردیا۔

تاجروں کے احتجاج کے باعث ایکسپریس وے بند ہوگیا، جس کی وجہ سے وہاں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج کرنیوالے تاجروں نے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے، راولپنڈی پولیس اورایف سی کی بھاری نفری مظاہرے کے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

تاجروں کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آبادایکسپریس وےپرکھنہ پل سےفیض آباد آمد و رفت کو بند کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سوہان اسٹاپ پر روکی گئی ٹریفک کوآئی جےپی رودپرموڑاجارہاہے جبکہ فیصل ایونیوپرخیابان چوک سےفیض آبادٹریفک کیلئے زیروپوائنٹ کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ متبادل کےطورپرسیونتھ ایونیواورنائنتھ ایونیو استعمال کر کے پریشانی سے محفوظ رہیں۔

تاجروں نے انتظامیہ وپولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ قافلے کو زیرو پوائنٹ کے قریب بھی روکا گیا اور بدتمیزی کی گئی تھی۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے واضح کیا کہ ہمارےاحتجاج کاکالعدم ٹی ایل پی سےکوئی تعلق نہیں ہے، تاجر برادری کا احتجاج جبری ٹیکسز کے خلاف ہے، ملک میں بڑھتی مہنگائی کا ذمہ دار تاجر نہیں بلکہ حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آرجبری سیل ٹیکس رجسٹریشن بندکرے، آج 7بجےاسلام آبادچیمبرآف کامرس میں احتجاجی کنونشن ہوگا، جس کے بعد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ تاجربرادری  پہلےہی معاشی بدحالی کاشکار ہے، وزیر اور سیکرٹری خزانہ سطح پربات کرکے یقین دہانی کرائی جائے گی تو ہم پرامن طورپرمنتشرہونےکو تیار ہیں، مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج ہمارا حق ہے، جو ہر صورت جاری رکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں