تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی‌عرب‌‌‌ کا پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ‌ ڈالرز دینے کا اعلان

اسلام آباد: سعودی حکومت نے پاکستان کی معاشی مدد کرنے کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ’سعودی عرب نے پاکستان کے لیے معاشی امداد کی پیکیج کا اعلان کیا ہے‘۔

سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی پیکج دینے کے لیے 3 ارب ڈالرز  سپورٹ فنڈز دینے کا اعلان کیا، یہ رقم پاکستان اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب پٹرولیم مصنوعات کی اعانت (تیل کی خریداری) کیلئے 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کے فنڈز  فراہم کرے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے فنڈز موصول ہونے کے بعد پاکستان کےزرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے نے بتایا کہ سعودی ترقیاتی فنڈ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں میں معاونت اور کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستانی سینٹرل بینک میں 3 ارب ڈالرز جمع کرائے گا۔

ایس پی اے کے مطابق شاہی ہدایت پر فنڈ پاکستانی سینٹرل بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کیا جائے گا تاکہ پاکستانی حکومت درپیش مسائل کا سامنا کرسکے۔

سعودی ترقیاتی فنڈ کے مطابق شاہی ہدایت پر پاکستان کو تیل کاروبار کی میں ایک ارب 200 ملین ڈالر مالیت کا فنڈ بھی ایک سال کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

سعودی ترقیاتی فنڈ نے بتایا کہ یہ رقم شاہی ہدایات برادر ملک پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں سعودی عرب کے موقف کا پختہ ثبوت ہے، سعودی حکومت ہمیشہ کی طرح اب بھی پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر 23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کیا ہے۔ 

Comments

- Advertisement -