تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کالعدم تنظیم کا احتجاج، باراتیوں نے دلہے کو کاندھوں پر اٹھا لیا

پنجاب میں کالعدم تنطیم تحریک لبیک کے احتجاج کے باعث پنجاب میں رابطہ سڑکیں اور راستے بند ہوگئے جس کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے احتجاج کے دوران پنجاب میں حالت کشیدہ ہیں، ایسے میں دلہا میاں باراتیوں کے کاندھوں پر سوار ہوکر دلہن لینے نکل پڑے۔

ذرائع کے مطابق دریائے جہلم کا پُل بند ہونے کی وجہ سے باراتیوں کی گاڑی آگے نہ جاسکی تھی۔

باراتیوں نے دلہن کے گھر کی مسافت پیدل چل کر عبور کی اور دلہے میاں کو کاندھوں پر اٹھا کر دلہن کے گھر پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے کالعدم تنظیم کے احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے اور پشاور جی ٹی روڈ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سے قبل ریاست پاکستان نے احتجاج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کچھ دنوں سے کالعدم تنظیم نے احتجاج کی آڑ میں راستے بند کررکھے ہیں، کالعدم تنظیم کی جانب سے راستے بند کرنے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -