تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

گجر نالہ کیس حکم، سپریم کورٹ نے حکم امتناع معطل کردیے، تجاوزات کے خاتمے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ نے گجر نالے سمیت تمام نالوں سے تجاوزات، کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی رفاہی پلاٹ پرشادی ہال، فٹ پاتھ،شاہراؤں پر تجاوزات کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی جانب سے  گجرنالےسمیت تمام نالوں سے تجاوزات کے خاتمےکے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ نالوں پر قائم ہر قسم کی تجاوزات کاخاتمہ کیاجائے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نالوں پر قائم گھر، دکانیں،کمرشل تعمیرات سب گرائی جائیں۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ تجاوزات کےباعث بارشوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوئی، پانی نالوں میں جانےکے بجائےشہر میں گھومتا رہا۔ سپریم کورٹ نے گجرنالہ، محمودآباد نالہ،اورنگی نالہ پر سندھ ہائی کورٹ کےتمام حکم امتناع معطل کرتے ہوئے تمام فریقین کو آئندہ سماعت پر طلبی کے نوٹس جاری کردیے گیے۔

کراچی کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی رفاہی پلاٹ پرشادی ہال کاکیس

سپریم کورٹ نے رفاہی پلاٹ پر شادی ہال بنانے پر سوسائٹیز سے وضاحت طلب کی اور کمشنر، سوسائٹی کونوٹس جاری کیا۔ عدالت نے کمشنرکو جائزہ لینےکی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ شادی ہال واقعی رفاہی پلاٹ پر قائم ہے تو اسے غیر قانونی تجاوزات میں شامل کر کے منہدم کردیں۔

تحریری فیصلے میں کمشنر کو آئندہ سماعت پر عمل درآمد اور پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہر بھرکےفٹ پاتھ، شاہراؤں پر تجاوزات کیس کا تحریری فیصلہ

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی جانب سے جاری تحریر فیصلے میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ کراچی میں تجاوزات کو تلاش کرنا کوئی مشکل عمل نہیں، ایم اےجناح روڈ پر سیکڑوں تجاوزات ہیں، شاہراہوں کی فٹ پاتھ پر قبضے قائم ہیں۔

مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری

تحریری فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پارکوں،کھیل کےمیدانوں میں درخت، سبزہ لگایا جائے، پارکوں کو سلاخیں لگا کر محفوظ بنایا جائے، پارکوں میں شہریوں کو پینےکا پانی اور واش روم سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ پارکوں اورکھیل کےمیدانوں میں لائٹ کے انتظامات کویقینی بنایاجائے، آئندہ سیشن میں ایڈمنسٹریٹرکےایم سی پیشرفت کےساتھ پیش ہوں۔

Comments

- Advertisement -