تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

چین نے جائیداد کے حوالے سے منصوبہ پیش کردیا

بیجنگ: چین کی ریاستی کونسل نے غیرمنقولہ جائیداد کے تحفظ اور اطلاق کے حوالے سے پانچ سال کے لیے پالیسی جاری کردی۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاسی کونسل نے پانچ سال کی مدت 2021 سے 2025 کے لیے دانشوارانہ املاک (آئی پی آر ایس) کے تحفظ اور اطلاق کے متعلق منصوبہ جاری کیا ہے۔

کونسل نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پالیسی کے تحت 2025 تک انتظامی صلاحیت میں نمایاں بہتری کا امکان ہے،  اس وقت تک حقوق دانشورانہ املاک ملک میں انتہائی معیاری اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے ایک طاقت ور محرک بن جائیں گے۔

کونسل اراکین کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت ٹھوس نتائج میں تبدیلی کی کارکردگی کو بہتر بنانا ممکن ہوگا جبکہ خدمات کو مزید ترقی بھی دی جاسکے گی، اسی طرح بین الاقوامی تعاون میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کی تربیت کو فروغ دینا اور ایک سازگار سماجی ثقافتی ماحول کی پرورش بھی کی جاسکے گی۔

چینی میڈیا کے مطابق منصوبے کے تحت مقررہ اہداف کو 8 معیارات  میں تقسیم کیا گیا ہے،  جن میں ہر 10 ہزار افراد میں اعلی قدر کے سند حق رکھنے والے افراد کی تعداد بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ غیرمنقولہ یا دانشوارانہ املاک میں زمین، مکان، زمین سکنی شامل ہے، یا آپ اسے یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ غیرمنقولہ جائیداد وہ ہوتی ہے جسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہ کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -