تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پھل توڑنے پر زمیندار کا 9 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد

ملتان کے علاقے شجاع آباد میں بااثر افراد نے 9 سالہ بچے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شجاع آباد کے علاقے نوشاہ میں 9 سالہ بچے نے باغ سے اجازت کے بغیر انار توڑا تو زمیندار اور بااثر افراد نے اُسے پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر رسیوں سے باندھ کر الٹا لٹکا کر تشدد کیا۔

ملزمان نے بچے کی ویڈیو بنا کر  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کی۔ والد نے پولیس کو بتایا کہ مالک نے بیٹے کو پانچ گھنٹے سے زائد رسیوں سے باندھ کر رکھا اور تین ہزار روپے لے کر چھوڑا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا، جس کی ویڈیو آج وائرل ہوئی تو متاثرہ اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا۔ پولیس نے شکایت درج کر کے کارروائی کی اور چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ راجہ رام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -