تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

زر مبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ‌ ڈالرز کی کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرِمبادلہ کے ذخائر کی تازہ رپورٹ جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کی رپورٹ جاری کی جس میں 23 جولائی تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی، جس کے بعد ذخائر  24 ارب 87 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے۔

ایس بی پی ترجمان کے مطابق مزکری بینک کے ذخائر 22 کروڑ ڈالر کم ہوکر 17.82ارب ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالرز سے کم ہوکر 7.04 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ‌ جاری، 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی کمی

واضح رہے کہ 15 جولائی کو زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں 9 جولائی تک کے اعداد و شمار شامل تھے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کےذخائر میں 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرزکمی  ہوئی جس کے بعد ذخائر 17 ارب 20 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائرکم ہوکر 7.10ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے جبکہ مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کم ہونے کے بعد ملک کے مجموعی ذخائر  10.2 کروڑ سے کم ہوکر 24.31 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے تھے۔

اس سے قبل 17 جون کو ایس بی پی ترجمان نے بتایا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 16 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -