تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

کراچی ایئرپورٹ: بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے مشکوک حرکات پر ایک مسافر کے سامان کو تفصیلی چیک کیا۔

مسافر کے سامان میں شامل ایک بیگ کو جب کھنگالا گیا اور اس کی تفصیلی چیکنگ ہوئی تو خفیہ خانے میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی جو غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے بحرین روانہ ہورہا تھا۔

حکام کے مطابق مسافر نے ہیروئن بیگ میں موجود خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی۔ ملزم کا سامان قبضے میں لے کر اُسے مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف کےحوالےکردیاگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتار

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ‌ پر بڑی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ‌ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

یاد رہے کہ اس سے قبل باچا خان ایئرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو 394 گرام آئس برآمد ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق مسافر نے ہیروئن ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، جس کے بعد اے ایس ا یف نے مسافر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزم مزید قانونی کارروائی کیلئے مسافر کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں