تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

خاتون کو بچانے کی کوشش میں ملازم نے جان دے دی

کیلیفورنیا: امریکا میں زپ لائن کا ملازم خاتون کی جان بچانے کی کوشش میں اپنی جان گنوا بیٹھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 34 سالہ جوکین رومیرو نامی شہری ’لاجولا زپ زوم زپ لائن‘ میں کام کرتا تھا جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

ملازم حفاظت کے لیے خاتون کو باندھ ہی رہا تھا کہ خاتون زپ لائن پر آگے چلی گئیں، ملازم نے خاتون کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ان کے ساتھ ہی پھسلتا چلا گیا۔

زپ لائن انتظامیہ کے مطابق دونوں 100 فٹ کی بلندی پر پھنس چکے تھے لیکن زپ لائن اتنی مضبوط نہیں تھی کہ زیادہ دیر تک دونوں کا وزن برداشت کرسکے، اس لیے دونوں کی جان خطرے میں تھی۔

رپورٹ کے مطابق جوکین رومیرو کئی سالوں سے وہاں ملازم تھا اس نے خاتون کی جان بچانے کے لیے خود کی قربانی دینے کا فیصلہ کیا اور زپ لائن سے چھلانگ لگادی۔

ملازم کو ایئرایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ خاتون کو باحفاظت بچالیا گیا۔

زپ لائن کمپنی کا کہنا ہے کہ جوکین رومیرو کی موت کا افسوس ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے وفاقی اور ریاستی حکام کے ساتھ تعاون کریں گے۔

Comments

- Advertisement -