تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

مستونگ خودکش حملہ: سب کے پیچھے ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ

کوئٹہ: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا...

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...
Array

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا پلان سامنے آگیا

دبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بلے بازی کو دیکھتے ہوئے اہم تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز میں ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق کپتان راہول ڈریوڈ ٹیم کے نئے سینئر ہیڈ کوچ ہوں گے۔ راہول ڈریوڈ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز سے قبل اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت روی شاستری بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، جن کی سربراہی میں ٹیم اس وقت متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیل رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے ہیڈکوچ کی آسامی کے لیے 26 اکتوبر کو اشتہار جاری کیا تھا، جس پر خواہش مند افراد نے درخواستیں بھی جمع کرائیں، ان میں سے قرعہ ڈریوڈ کے نام کا نکلا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈکوچ روی شاستری کو ذمہ داریاں انجام دینے پر مبارک باد پیش کی، جبکہ بولنگ کوچ ارن، فیلڈنگ کوچ اور بیٹنگ کوچ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی، بھارت نے اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف تھا، دونوں میچز میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی کا بدترین ریکارڈ بھارٹ کے نام

پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شدید دباؤ کا شکار بھی ہیں، ٹیم کی بدترین کارکردگی پر شائقین کرکٹ کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ ایک گروہ نے ویرات کوہلی کی بیٹی کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔

Comments

- Advertisement -