The news is by your side.

Advertisement

شرمیلا فاروقی نے مرحوم والد کی یاد میں جذباتی پیغام شیئر کردیا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مرحوم والد کی یاد میں جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہوجاتا ہے لیکن وقت اور نہ ہی کسی کی تسلی میرے درد کو کم کرسکی۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’یہ کوئی نہیں جان سکتا کہ والد کے انتقال کے بعد میں کیسا محسوس کرتی ہوں، میرے دل کا درد کم نہیں ہورہا، ایسے لمحات میں بھی آتے ہیں جب میں پھوٹ پھوٹ کر روتی ہوں۔‘

پی پی رہنما نے مرحوم والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’دن بھر آپ کے بغیر رہنا بہت مشکل ہے، غم ختم نہیں ہورہا۔‘

شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ پاپا، مجھے آپ کی یاد آتی ہے، میں آپ کی فون کال کا انتظار کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی گزشتہ دنوں کراچی میں انتقال کرگئے تھے، محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی تھی۔

شرمیلا فاروقی کے مرحوم والد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں