The news is by your side.

Advertisement

مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی کی شرح 0.67 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 15.21 پر پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، ایک ہفتے میں صرف تین اشیا کی قیمتوں میں کمی، 20 کی قیمت مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا، چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو رہی۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے کا اضافہ ہوا، گھریلو سلنڈر کی قیمت 2411 سے بڑھ کر 2489 تک پہنچ گئی۔

اداکارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا گیا۔

ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کمی آئی جبکہ پیاز کی قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں