تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب کا بوسٹر ڈوز سے متعلق اہم اعلان

ریاض: سعودی عرب نے کورونا سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ڈوز سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ڈوز لگوانا انتہائی ضروری ہے۔

وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوانا ضروری ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گردے ودیگر امراض میں مبتلا افراد ایک ماہ کے بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں چار اقسام کی ویکسین فراہم کی گئی ہیں جن میں فائزر، آسٹرازنیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔

علاوہ ازیں سعودی وزارت صحت نے ویکسین کی خوراکوں سے متعلق اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک 4 کروڑ 62 لاکھ 14 ہزار 826 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، ان میں 2 لاکھ 68 ہزار 800 بوسٹر ڈوز بھی شامل ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 کروڑ 42 لاکھ 70 ہزار پہلی خوراک اور 2 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار دوسری خوراک دی جاچکی ہیں، ان میں 1.7 ملین خوراکیں بزرگوں کو دی گئی ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو 59 ہزار نئی خوراکیں دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین مہم کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو شروع کیا تھا، وزارت 20 اکتوبر 2021 سے 18 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بوسٹر ڈوز بھی دینے لگی ہے۔

Comments

- Advertisement -