تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے پہلے مہنگائی مارچ کا فیصلہ

اسلام آباد: پی ڈی ایم نے لانگ مارچ سے پہلے مہنگائی مارچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ سے پہلے مہنگائی مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مہنگائی مارچ مرحلہ وار صوبائی سطح پر ہوگا، پی ڈی ایم اجلاس میں دسمبر میں مہنگائی مارچ کرنے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم اجلاس میں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام صوبوں میں مہنگائی مارچ کیے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی مہنگائی مارچ کا اختتام لانگ مارچ کی صورت میں ہوگا، لانگ مارچ کا اعلان بعد میں سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم اجلاس میں سیاسی صورتحال، مہنگائی، نیب آرڈیننس ودیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر حکومت کا بیانیہ ایک لطیفہ ہے، مہنگائی کا الزام مافیا پر کبھی کورونا پر کبھی عالمی منڈیوں پر لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا صبح و شام عوام کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں، پی ٹی آئی دھاندلی کی پیداوار ہے، عوام کو کچھ نہیں دے سکتی۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے آگے سرنڈر ہوچکی ہے، آئی ایم ایف سے سودا پاکستانی خود مختاری کا سودا ہے۔

Comments

- Advertisement -