The news is by your side.

Advertisement

کراچی: لیاری میں 6 منزلہ زیر تعمیر عمارت گرانے کا کام شروع

کراچی کے علاقے لیاری میں 6 منزلہ زیر تعمیر عمارت گرانے کا کام شروع کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں چھ منزلہ زیر تعمیر عمارت کو مسمار کیے جانے کا کام شروع کردیا گیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹیڑھی عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ دو منزلہ کہہ کر 6 منزلہ عمارت کھڑی کردی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ، ایس بی سی اے اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: لیاری میں رہائشی عمارت ایک جانب جھک گئی، علاقہ مکین خوفزدہ

واضح رہے کہ لیاری میں یعقوب شیرا روڈ گلی نمبر سات میں رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی تھی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل عمارت کو خالی کرالیا گیا تھا۔

حفاظتی انتظامات کے پیش نظر انتظامیہ نے اطراف کی چھ مکانات کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی لیاری کھڈا مارکیٹ گلی نمبر 3 میں واقع 2مخدوش رہائشی عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں، جس کے ملبے تلے دب کر بچہ اور خاتون جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق زمین بوس ہونے والی ایک 6 منزلہ اور دوسری 3 منزلہ رہائشی عمارت تھی، گرنے والی بلڈنگ کو ایس بی سی اے کے افسران مخدوش قرار دے چکے تھے، اسکے باوجود بلڈنگ مکمل طور پر خالی نہیں کی گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں