تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

گورنر سندھ کا کراچی کے ناجائز شادی ہالز اور کچرا کنڈی کو پارک بنانے کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناجائز شادی ہالز اور کچرا کنڈی کو ختم کر کے پارک تعمیر کرنے کی ہدایت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا انچولی میں سادات شہدا پارک کا افتتاح کیا، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اسلم خان بھی موجود تھے۔ سادات شہدا پارک رکن قومی اسمبلی کے فنڈز سے از سر نو تعمیر کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ نے پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح عام آدمی کےمسائل کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے ناجائز شادی ہالز کو مسمار  اور کچرہ کنڈی کو ختم کرکے پارک بنانے کا اعلان بھی کیا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ’ہمیں کہاگیاکہ یہ چھوٹےکام وفاق کےنہیں وہ بڑےکام کرے، سندھ کا سب سے بڑا ٹرانسپورٹ کا منصوبہ وفاق نےدیا، گرین لائن کا اسٹینڈرڈ بین الاقوامی سطح کا ہے،  بس کا کرایہ چنگچی رکشوں کے برابر ہوگا۔

انہوں نے مہنگائی پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں قیمتیں بڑھی ہیں، وزیراعظم کی پوری کوشش ہےکہ وہ  قیمتیں نیچے لائیں، اجناس کی قیمتوں کا تعین صوبائی حکومتیں کرتی ہیں، آٹےکا اسٹاک سندھ کے پاس ہے، جس کو جاری کرنا بھی صوبائی حکومت کا ہی کام ہے،  12لاکھ ٹن گندم گودام میں پڑی ہے لیکن اسے ریلیز نہیں کیا جارہا، صوبائی حکومت کو آٹےکی قیمت میں کمی کیلئے کردارا ادا کرنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -