تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مچھلی کا تیل استعمال کرنے کے وہ فوائد جن سے آپ بے خبر تھے

مچھلی اور دیگر سمندری جانوروں میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کو ماہرین انسانی صحت کے لیے مفید اور بہت سی بیماری سے نجات کا سبب قرار دیتے ہیں، اسی وجہ سے تیل کو خوراک میں شامل کرنے کی شفارش کی گئی ہے۔

ماہرین طب کہتے ہیں مچھلی کا تیل صحت کیلئے نہایت مفید ہے، جس کی مدد سے کولیسٹرول کو کم کیا جاسکتا ہے، کیونکہ اس میں موجود اومیگاتھری انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے اور نزلہ زکام،کھانسی سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا تیل امراضِ قلب سے بچانے میں معاون ہے سبزیوں میں اس تیل کو استعمال کرنے سے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: مچھلی کا تیل صحت کیلئے مفید

مچھلی کے تیل میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو انسانی جسم کیلئے بہت ضروری ہے، یہ تیل ہمارے جسم کے نظام کو درست رکھتا ہے، سردیوں میں مچھلی کا تیل پینا زیادہ فائدے مند ہے، اسے پینے سے جسم کو ایسی توانائی حاصل ہوتی ہے جس سے مدافعتی نظام مضبوط اور متحرک ہوجاتا ہے۔

اب تک عالمی سطح پر مچھلی کے فوائد سے متعلق متعدد تحقیقات سامنے آچکی ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ تیل کے استعمال سے امراضِ قلب، سانس کی بیماری، ذہنی تناؤ، بے چینی، مٹاپے سے نجات اور بالوں کو صحت مند بنایا جاسکتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کے خطرات میں کمی

ماہرین کے مطابق مچھلی کے تیل میں اومیگا تھری اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ شامل ہیں، جو جسم کے منفی اثرات کو متوازن کرنے میں مدد دیتا، خون کو گاڑھا بناتا اور خون میں موجود چکنائی (کولیسٹرول) کی شرح کو کم کرتا ہے۔ ان تمام چیزوں کی زیادتی کے باعث کوئی بھی شخص عارضہ قلب کا شکار ہوسکتا ہے۔

سانس کے مرض کے لیے مفید

طبی ماہرین اور طبیب کہتے ہیں کہ مچھلی کے تیل کے استعمال سے سانس لینے میں دشواری ، سینے میں بلغم، کھانسی کم یا ختم ہوجاتی ہے کیونکہ اس میں اومیگا 3 شامل ہے جو ایئرویز کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ذہنی تناؤ اور بے چینی کا خاتمہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ہے۔

بالوں کی صحت بہتر کرتا ہے

یہ بات تو آپ جانتے ہی ہیں کہ بالوں کے  صحت مند ہونے کے لیے سیاہ پن اور ان کا گھنا ہونے کے لیے اومیگا تھری کی ضرورت ہوتی ہے، مچھلی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز شامل ہیں، جو بالوں کو لمبا، گھنا، مضبوط، چمکادار اور سیاہ بناتے ہیں۔

مٹاپے سے نجات

ماہرین نے بتایا کہ مچھلی کے تیل کے استعمال کے ساتھ اگر ورزش باقاعدگی کے ساتھ کی جائے تو اس سے اضافی وزن یعنی مٹاپے سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہ تیل حاصل کیسے کیا جاتا ہے؟

یہ تیل مچھلی کے مخصوص اقسام کے ٹیشوز سے حاصل کیا جاتا ہے، جسے باقاعدہ پروسیس کرنے کے بعد خوراک کے لیے قابل استعمال بنایا جاتا ہے تاکہ یہ روزمرہ کی خوراک کے حصے کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: مچھلی کے تیل کا استعمال سگریٹ نوشی ترک کرنے میں معاون

یاد رہے کہ مارکیٹ میں مچھلی کے تیل کے بنے ہوئے کیپسول اور گولیاں بھی دستیاب ہیں، اُن کا استعمال بھی بالکل اُسی طرح مفید ہے۔ اگر کوئی کھانوں میں یہ تیل استعمال نہیں کرسکتا تو وہ کیپسول کھاسکتا ہے۔


نوٹ: کسی بھی بیماری میں مبتلا افراد اپنے طبیب سے مشورے کے بعد تیل کو استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -