بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

’مہنگائی پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ مہنگائی پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اپوزیشن جماعتیں صرف کرپشن پر متفق ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل درباری مہنگائی پر سیاست کررہے ہیں، کرپشن وہ واحد چیز ہے جس پر یہ سب ایک اکائی ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ملک پر مال پانی کو فوقیت دی، کرپشن کے مہارتھی مہنگائی کے خلاف جدوجہد کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے اپوزیشن سیاست سے پرہیز کرے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت تمام اپوزیشن نے حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، تمام جماعتیں حکومت کو پارلیمان میں مل کر ٹف ٹائم دیں گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کہ کل اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوگا، عوام کے مسائل چاہے مہنگائی یو یا کچھ اور ہم سب ان پر یکسو ہیں، احتساب کے نام پر جو زیادتی ہورہی ہے اس کے خلاف ہم سب پارلیمان میں اکٹھے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چاہے کوئی بھی معاملہ ہو وزیر اعظم کبھی آئے ہی نہیں، ان کا کردار انتہائی قابل مذمت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں