The news is by your side.

Advertisement

روہت شرما کپتان مقرر، ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے روہت شرما کو ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے کپتان مقرر کردیا، لوکیش راہول نائب کپتان ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ویرات کوہلی، محمد شامی، جسپریت بمرا اور رویندرا جڈیجا کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول چاہار، یوزویندر چاہل اور فاسٹ بولر محمد سراج ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل سوریا کمار یادو، ریشبھ پنٹ، ایشان کشن کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے، ٹی ٹوئںٹی سیریز کے میچ 17، 19 ور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے بطور کپتان ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ روز نمیبیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلا تھا، کوہلی ٹی 20 میں اب بطور کھلاڑی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں