تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کرسی پر بیٹھے شخص کی روح پرواز کرگئی

بھارت میں کرسی پر بیٹھے شخص کی روح پرواز کرگئی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فتح آباد میں بس اسٹینڈ کے پاس واقع اروڑہ ہوٹل کے مالک بلونت رائے کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے موت ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شہری گاہکوں سے لین دین کررہے تھے اسی دوران ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

بھارتی شہری کے ہوٹل میں گاہکوں کی بھیڑ کو دیکھا جاسکتا ہے اور مرنے سے کچھ لمحہ قبل وہ پیسوں کا لین دین بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے چند سیکنڈز میں کرسی پر سے گر گئے اور گاہکوں کے سامنے ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔

ایک گاہک ہوٹل مالک بلونت رائے کو پیسے دینے آیا تو انہوں نے کوئی جواب نہ دیا تو وہ کرسی سے نیچے گر گئے اس دوران دیگر گاہکوں نے آکر انہیں سنبھالا لیکن تب تک ان کی موت ہوچکی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسی طرح کا ایک واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا تھا۔

معمر شخص کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے ہی موت ہوگئی تھی، یہ پورا واقعہ وہاں دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -