تازہ ترین

کرونا صورت حال بتاتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے ساتھ پیش آیا غیر متوقع واقعہ

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے قوم سے خطاب کے دوران غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جس پر وہ خود اپنی ہنسی نہ روک سکیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اپنی رہائش گاہ سے قوم کو فیس بک پر براہ راست ویڈیو پیغام کے ذریعے کرونا کی صورت حال اور پابندیوں میں ہونے والی اہم ترامیم سے آگاہ کررہی تھی۔

لائیو ویڈیو کے دوران پیچھے سے ایک غیر متوقع آواز سنائی دی، جس پر جیسنڈا آرڈرن نے تھوڑی دیر کے لیے اپنی گفتگو کو روکا اور پھر اُسی طرف متوجہ ہوئیں۔

یہ آواز اُن کی تین سالہ بیٹی کی تھی، جو جیسنڈا آرڈرن کو ’ممی‘ کہہ کر اپنے پاس بلا رہی تھی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی پریس کانفرنس کے دوران زلزلہ ،ویڈیو وائرل

رپورٹ کے مطابق جیسنڈا نے بیٹی کے سونے کے بعد فیس بک لائیو ویڈیو کے ذریعے قوم کو نئی پابندیوں کے حوالے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور جب وہ یہ کام کرنا شروع ہوئیں تو بیٹی نیند سے بیدار ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں اب تک کرونا کے 7 ہزار 922 کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں، جن میں سے صرف 32 مریضوں کی دوران علاج اموات ہوئیں۔

نیوزی لینڈ کے وزارتِ صحت نے بتایا کہ ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن کامیابی سے جاری ہے، مجموعی طور پر 33 لاکھ نیوزی لینڈرز کو کرونا کی دونوں خوراکیں فراہم کردی گئیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں