ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

’عشرت العباد ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جو بھی دبئی جاتے ہیں وہ عشرت العباد سے ملاقات کرتے ہیں، میری بھی کئی مرتبہ ان سے ملاقات ہوچکی ہے، وہ ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہیں اور ساتھ ہی کام کریں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاست برائے سیاست ایم کیوایم پاکستان کونہیں کرنی چاہیے، ایم کیوایم اصولوں پرسمجھوتہ کرکے الیکشن لڑے گی تو ہارجائےگی، ایم کیوایم پاکستان غیرمشروط طورپرسب کوواپس لیناچاہتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مستقل کہتے رہتے ہیں کہ اتحادی جماعت ہیں ہمارے دفاتر کھلنے چاہئیں، اپوزیشن جماعتوں میں کسی جماعت کےدفتربندنہیں ہوئے، وفاقی حکومت کوتودفاترکھولنےسےمتعلق کہناہی چھوڑدیاہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ وفاقی وزیرشبلی فرازنےای وی ایم سےمتعلق بریفنگ دی تھی، ہمارےکچھ سوالات تھےجن کاجواب چاہتےتھے، وزیراعظم سےبھی کہاعین وقت پرچیزوں کانہیں پتہ چلناچاہیے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کچھ چیزوں پرمطمئن تھےاورمشین سےمتعلق کچھ سوالات تھے، کراچی میں ہمیں ایک مشین پربریفنگ دی گئی تھی، اسلام آبادمیں 2مشینوں پربریفنگ دی جارہی تھی، عجلت نہیں دکھانی چاہیےمعلوم نہیں کس چیزکی جلدی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں