تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

فیکٹ‌ چیک: دن میں صرف تین وقت گیس کی فراہمی سے متعلق حقیقت جانیے

ایک روز پہلے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ موسم سرما میں صارفین کو صرف مخصوص اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی۔

انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی معلومات کے مطابق سوئی نادرن گیس اور وزارت پیٹرولیم نے پنجاب اور خیبرپختون خواہ کے صارفین کو دن میں  تین بار یعنی ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے وقت گیس فراہم کرنے کا منصوبہ مرتب کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کو بنیاد بنا کر یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سردیوں میں گیس بحران پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے، جو دسمبر سے فروری تک نافذالعمل ہوگا جبکہ بلوچستان اور سندھ کے حوالے سے بھی جلد حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ ناشتے کے وقت صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے آٹھ، دوپہر کے کھانے کے لیے ساڑھے گیارہ بجے سے دو بجے اور رات کھانے کے لیے شام چار بجے سے 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

اس دعویٰ کی حقیقت کیا ہے؟

اب پیٹرولیم ڈویژن کی گھریلو صارفین کو سردیوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’مختلف نیوز چینلز پر ایک گمراہ کن خبر چلائی جا رہی ہے، سوئی ناردرن کو گیس کی فراہمی سے متعلق احکامات جاری کیے گئے ہیں‘۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ کھانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی کمپنی کو ہدایت کردی ہے، ابھی تک دن میں صرف 3 وقت گھریلو صارفین کو گیس مہیا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب سوئی نادرن گیس نے بھی گیس بندش یا اوقات کار کے حوالے سے جاری خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ کمپنی ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری اوقات کار غلط اور بے بنیاد ہیں، اسٹیک ہولڈرز عوام کو درست صورت حال سے آگاہ کریں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سینیٹ اجلاس میں گیس فراہمی سے متعلق شیری رحمان اور وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -