تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گولیاں مار دی گئیں

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو دن دیہاڑے گولیاں مار دی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق جبکہ بیوی اور بھائی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ فیروز آباد کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر کی گئی، واقعے میں وسیم جاں بحق جبکہ کوثر، نصیر، ڈرائیور منیر زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ لڑکی کے والد، بھائی، کزن، چاچا اور ماموں نے کی، فائرنگ سے جاں بحق وسیم نے کوثر سے پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوڑے کے خلاف حیدرآباد میں مقدمہ درج ہوا تھا، جوڑے نے مقدمے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی، جوڑا سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد واپس آرہا تھا۔

ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا ہے کہ وسیم کا بھائی نصیر، کزن یاسین اور ڈرائیور منیر شاہ بھی پیشی پر گئے تھے، مقتول وسیم کے کزن یاسین نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے، جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے خول فرانزک کے لیے بھیجے جارہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -