تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

طیارے میں‌ فنی خرابی، پی آئی اے کے مسافر رُل گئے

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز میں آنے والی فنی خرابی کے باعث مسافر رُل گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 کو شام ساڑھے چار بجے وفاقی دارالحکومت کے لیے اڑان بھرنا تھی مگر فنی خرابی کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوا۔

پرواز پی کے 308 بوائنگ 777 طیارے میں پیش آنے والی فنی خرابی کو 6 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی دور نہ کیا جاسکا، جس کی وجہ سے مسافر رُل گئے۔

کئی گھنٹوں سے ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کو پی آئی اے کی جانب سے سہولت، کھانا تک فراہم نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے مسافروں اور  پی آئی اے عملے کے درمیان تکرار و بدمزگی ہوئی۔

پرواز کے ذریعے خواتین، بچے اور بزرگوں بھی اسلام آباد جارہے تھے، جو اب گزشتہ چھ گھنٹے سے ایئرپورٹ پر موجود ہیں جبکہ انہیں آئندہ تین گھنٹے پر انتظار گاہ میں بیٹھنا ہوگا۔

پی آئی اے ترجمان نے فنی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی ماہرین کئی گھنٹے کی کوشش کے باوجود فنی خرابی دور نہ کر سکے، پی آئی اے نے مسافروں کے لیے متبادل طیارے کا بندوبست کر لیا ہے، یہ پرواز کراچی ایئرپورٹ سے رات ساڑھے بارہ بجے  اڑان بھرے گی۔

دوسری جانب مسافروں نے انتظامیہ کے رویے اور عدم تعاون کی شکایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پی آئی اے حکام کی جانب سے کوئی حتمی وقت بتایا جارہا ہے اور نہ ہی کھانے پینے کے لیے کچھ فراہم کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں